Home / اہم خبریں / کراچی میں سردی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،سردی کی شدت کب تک برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی میں سردی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،سردی کی شدت کب تک برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا<br><br>

کراچی میں سردی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،سردی کی شدت کب تک برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی: شہر قائد میں سردی کی شدت کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جمعہ کی صبح کم از کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحرا لکاہل (پسیفیک اوشین) کے خط استوا میں لالینا (سطح سمندرکا درجہ حرارت) اس وقت اسٹرونگ ہے جس کے دوران رواں سال موسم سرما میں کولڈویو(سردی کی لہر) یکے بعد دیگرے متوقع ہے تاہم موسم سرما میں بارشیں اوسط سے کم ریکارڈ ہوں گی۔

کراچی میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں موسم سرما کا دورانیہ 20 روز تک بڑھ سکتا ہے، گزشتہ برس فروری کے وسط میں سرد موسم کا اختتام ہوگیا تھا، رواں سال موسم سرما مارچ کے آغاز تک طول پکڑسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جس کی وجہ سے سردی کا سابقہ 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ 12 سال کے بعد شہر میں کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ اس سے قبل جنوری 2008ء میں کم سے کم پارہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ 6 جنوری تک شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ بعد ازاں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے تاہم کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ بڑھنے کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 46 اور شام کے وقت 9 فیصد ریکارڈ ہوا۔ شمال مشرقی سمت کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، آئندہ چند روز کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں، منگل کو مطلع سرد اور خشک رہنے، کم سے کم پارہ 6 سے 8 اور زیادہ سے زیادہ 20 سے 22 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جنوری کے مہینے میں ریکارڈ ہونے والی سردی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری سن 2011ء میں 7 ڈگری، 2012ء میں 8.5 ڈگری، 2013ء میں 7.5، 2014ء میں 7.5 ڈگری، 2015ء میں 6.5 ڈگری، 2016ء میں 9.5 ڈگری، 2017ء میں 10.5 ڈگری، 2018ء میں 9.5 ڈگری، 2019ء میں 9.6 اور 2020ء میں 7 ڈگری ریکارڈ ہوا

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top