Home / اہم خبریں / کراچی ٹیسٹ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو7وکٹوں سے شکست دیدی،فواد عالم مین آف دی میچ قرار
کراچی ٹیسٹ، پاکستان نے جنوبی افریقہ  کو7وکٹوں سے شکست دیدی،فواد عالم مین آف دی میچ قرار

کراچی ٹیسٹ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو7وکٹوں سے شکست دیدی،فواد عالم مین آف دی میچ قرار

پاکستان نے جنوبی افریقہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 7وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی کے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 88 رنز کا ہدف دے دیا تھا جسے قومی ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستن کی جانب سے عابد علی 10 اور عمران بٹ 12، کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی 32 کی ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف حال کرلیا۔

فواد عالم کو مشکل وقت میں سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 240 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جبکہ 88 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور مہمان جنوبی افریقی ٹیم پر 158 رنز کی برتری بھی حاصل کی تھی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top