Home / اہم خبریں / کرپٹ کرپٹ کا شورکرنے والے خود اور پوری جماعت کرپٹ نکلی،بلاول
کرپٹ کرپٹ کا شورکرنے والے خود اور پوری جماعت کرپٹ نکلی،بلاول

کرپٹ کرپٹ کا شورکرنے والے خود اور پوری جماعت کرپٹ نکلی،بلاول

لاڑکانہ۔۔۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عوام کو جواب دینا پڑے گا کہ وہ 2014 سے آج تک فارن فنڈنگ کا جواب کیوں نہیں دےسکا؟

عمر کوٹ میں علی مردان شاہ کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ فارن فنڈنگ سے واضح ہوگیا کہ یہ سلیکٹڈ ہی نہیں اسپانسرڈ بھی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا دو سال میں فنڈنگ دینے والوں کو فائدہ پہنچایا گیا؟ کرپٹ کرپٹ کا شورکرنے والے خود اور پوری جماعت کرپٹ نکلی ، مسائل حل کرنے کے لیے غیر جمہوری حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 2014 سے کیوں نہیں بتاسکا کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیسے ہوئی؟ الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top