Home / اہم خبریں / کرکٹ ٹیم میں آنے کا خواب پورا ہوگیا،135سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ کراسکتا ہوں،تابش خان
کرکٹ ٹیم میں آنے کا خواب پورا ہوگیا،135سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ کراسکتا ہوں،تابش خان

کرکٹ ٹیم میں آنے کا خواب پورا ہوگیا،135سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باولنگ کراسکتا ہوں،تابش خان

تابش خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹيم ميں آنا خواب تھا جو پورا ہوگيا ہے،135 سے140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گيند کرواسکتا ہوں۔

منگل کو قومی ٹیم میں پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے فاسٹ بالر تابش خان نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ ٹیم میں نام آنے پر اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

تابش خان نےبتایا کہ جب ٹیم میں نام آیا تو دوست نے ٹیلی فون کرکے اطلاع دی ،یقین نہیں ہوا اور ایسا لگا کہ وہ مذاق کررہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ دوست نے اسرار کیا کہ ٹی وی پر دیکھو تو پھر یقین آیا۔

تابش خان نے مزید بتایا کہ والدہ بھی نا امید تھیں اور کہا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم میں نام نہیں آئے گا تاہم جیسے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم میں میرا نام آیا تو والدہ سجدے میں گرگئیں

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top