Home / اہم خبریں / کس مائی کے لعل کی جرأت نہیں کہ وہ وزيراعظم کے خلاف تحريکِ عدم اعتماد لائے،فواد چوہدری
کس مائی کے لعل کی جرأت نہیں کہ وہ وزيراعظم کے خلاف تحريکِ عدم اعتماد لائے،فواد چوہدری

کس مائی کے لعل کی جرأت نہیں کہ وہ وزيراعظم کے خلاف تحريکِ عدم اعتماد لائے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کس مائی کے لعل کی جرأت ہے کہ وہ وزيراعظم کے خلاف تحريکِ عدم اعتماد لائے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بيان ميں لکھا کہ اپوزيشن کے پاس نا کوئی حکمتِ عملی ہے اور نا ہی پلان۔ وہ استعفوں سے شروع ہوئے اور جلسوں پر رُکے۔ اب وہاں بھی بس ہوگئی تو عدم اعتماد کی گفتگو کر رہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ ’’آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھیے گا، کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ‘‘

واضح رہے کہ دو دن قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ حکومت کو ہٹانے کے ليے تحريکِ عدم اعتماد لانی پڑے گی۔

لاڑکانہ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہٹانے کا آئینی، قانونی اور جمہوری طریقہ یہ ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں، ہم اپنے اتحادیوں کو اس حکمت عملی پر منائیں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top