Home / اہم خبریں / کورونا صورتحال،سعودی عرب کا عمرہ زائرین کیلئے بڑا فیصلہ
کورونا صورتحال،سعودی عرب کا عمرہ زائرین کیلئے بڑا فیصلہ<br>

کورونا صورتحال،سعودی عرب کا عمرہ زائرین کیلئے بڑا فیصلہ

الریاض: سعودی عرب کے وزیر حج وعمرہ نے عمرہ عازمینِ کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کردی

سعودی عرب کے وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹرمحمد صالح بن طاہربنتن نے عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں احتیاط کے لیے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانی چاہیے

وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹرمحمد صالح نے کہا کہ عازمینِ عمرہ کوہروقت چہرے پرماسک پہن کررکھنا ہوگا جب کہ عازمین کے لیے مقررکردہ عمرکی حد کی پابندی برقراررہے گی جس کے مطابق 18 سے 50 سال کی عمر کے افراد ہی عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب کہ اب تک سعودی عرب میں ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں کو افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت لگائی جاچکی ہیں۔

مسجدالحرام کے مختلف حصوں میں میڈیکل ٹیمیں بھی مقررکی گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے کیس آنے کی صورت میں متاثرین کا طبّی معائنہ اورانھیں الگ تھلگ رکھنے کے لیے ایک کمرا بھی مختص کیا گیا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top