Home / اہم خبریں / کورونا کی تباہی،لندن میں مسافر بسوں کو عارضی ایمبولینسوں میں تبدیل کردیا گیا،سیٹیں اکھاڑ کر آکسیجن سلنڈر نصب کردئیے گئے
کورونا کی تباہی،لندن میں مسافر بسوں کو عارضی ایمبولینسوں میں تبدیل کردیا گیا،سیٹیں اکھاڑ کر آکسیجن سلنڈر نصب کردئیے گئے<br>

کورونا کی تباہی،لندن میں مسافر بسوں کو عارضی ایمبولینسوں میں تبدیل کردیا گیا،سیٹیں اکھاڑ کر آکسیجن سلنڈر نصب کردئیے گئے

لندن: کورونا کیسز میں اضافے کے سبب لندن کی بسوں کو عارضی ایمبولینس میں تبدیل کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لندن کی دو مسافر بسوں کی سیٹیں اتار کر آکسیجن سمیت دیگر طبی آلات نصب کردئیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک بس میں دو کورونا مریضوں کو منتقل کیا جاسکے گا، ایمبولینس سروس کورونا کی وجہ سے شدید دباؤ میں ہے جس کے تحت بسوں کو ایمبولینس میں تبدیل کیا گیا۔

واضح رہے کہ سائنس دانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے، موجودہ لاک ڈاؤن سے کرونا کی نئی قسم کا پھیلاؤ روکنا مشکل ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top