Home / اہم خبریں / کورونا کے خوفناک وار جاری،مذید 32 مریض جاں بحق،1800 نئے کیس
کورونا کے خوفناک وار جاری،مذید 32 مریض جاں بحق،1800 نئے کیس<br>

کورونا کے خوفناک وار جاری،مذید 32 مریض جاں بحق،1800 نئے کیس

اسلام آباد : کرونا کے وار تاحال جاری ہیں، ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا میں مبتلا مزید 32 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار آٹھ سو ستتر افراد کو اپنا مریض کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹے میں کرونا میں مبتلا مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 676 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 34 ہزار 524 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1877 ٹیسٹ مثبت آئے، چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.43 ریکارڈ ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 246 ہے جبکہ کرونا مبتلا ایک ہزار چار سو دو مریض گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صحت یاب ہوچکے ہیں البتہ کرونا کے 2286 مریضوں کے کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top