Home / اہم خبریں / کوچنگ مصباح کے بس کی بات نہیں،بابراعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی،سابق پی سی بی چئیرمین کی بورڈ کے فیصلوں پر کڑی تنقید
کوچنگ مصباح کے بس کی بات نہیں،بابراعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی،سابق پی سی بی چئیرمین کی بورڈ کے فیصلوں پر کڑی تنقید

کوچنگ مصباح کے بس کی بات نہیں،بابراعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی،سابق پی سی بی چئیرمین کی بورڈ کے فیصلوں پر کڑی تنقید

کراچی: سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف پی سی بی کے فیصلوں پر کڑی تنقید کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے پی سی بی کے فیصلوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی والے پہلے غلط فیصلے کرتے ہیں پھر انہیں درست کرنے کے لیے مزید غلطیاں کرتے ہیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ کپتان بنانے کے چکر میں کئی نوجوان کرکٹرز کو ضائع کیا جاچکا ہے، پہلے سرفراز کو کپتان بنا کر ضائع کیا اب بابر اعظم کو کپتان بنا کر زیادتی کی گئی۔

سابق چیئرمین نے پی سی بی کو مشورہ دیا کہ جب کرکٹرز تجربہ کار ہوجائیں تو انہیں کپتانی سونپی جائے۔

مصباح الحق کے دو عہدے اپنے پاس رکھنے پر تنقید کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ دو عہدے کوئی نہیں چلا سکتا، مصباح الحق کو صرف چیف سلیکٹر بنانا چاہئے تھا، وہ کپتان اچھے تھے لیکن کوچنگ ان کے بس کی بات نہیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرکے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، جسے چاہیں کوچز بنائیں، بورڈ کی مینجمنٹ اچھی نہیں ہوگی تو نتائج حاصل نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سابق کھلاڑیوں کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top