Home / اہم خبریں / گوجرانوالہ میں‌ ڈکیتی کی انوکھی واردات، 6 مسلح افراد گن پوائنٹ پر برگر چھین کر فرار
گوجرانوالہ میں‌ ڈکیتی کی انوکھی واردات، 6 مسلح افراد گن پوائنٹ پر برگر چھین کر فرار

گوجرانوالہ میں‌ ڈکیتی کی انوکھی واردات، 6 مسلح افراد گن پوائنٹ پر برگر چھین کر فرار

گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑمنڈی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات اُس وقت ہوئی جب موٹر سائیکل پر سوار 6 مسلح افراد نے ڈیلیوری بوائے کو روکا اور اُس سے برگر سمیت موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ مسلح افراد نے روک کر موبائل اور آرڈر کے برگر  مانگے، میں نے انکار کیا تو وہ زبردستی چھین کر لے گئے۔

پولیس نے متاثرہ نوجوان کی درخواست پر واقعے کی تحقیقات شروع کیں اور واردات کی فوٹیج حاصل کی

پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی فوٹیج مین دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 مسلح ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جن میں سے ہر ایک پر تین بیٹھے ہوئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد کسی بڑی واردات کے لیے گھوم رہے تھے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو وہ رائیڈر سے برگر و موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top