Home / اہم خبریں / سعودی ارب پتی خاتون کی پاکستانی ڈرائیور سے شادی؟؟ وائرل ویڈیوکی حقیقت کیا نکلی؟؟ جان کرآپ بھی سرپکڑلیں گے
سعودی ارب پتی خاتون کی پاکستانی ڈرائیور سے شادی؟؟ وائرل ویڈیوکی حقیقت کیا نکلی؟؟ جان کرآپ بھی سرپکڑلیں گے

سعودی ارب پتی خاتون کی پاکستانی ڈرائیور سے شادی؟؟ وائرل ویڈیوکی حقیقت کیا نکلی؟؟ جان کرآپ بھی سرپکڑلیں گے

ریاض: (انٹرنیٹ رپورٹ) پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک عرب جوڑے کی شادی کی ویڈیو وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سعودی ارب پتی خاتون ساہو بنت عبداللہ المحبوب ہیں جبکہ ان کے ساتھ کھڑے شخص اور ان کے دلہا، ان کی رینج روور کے پاکستانی ڈرائیور ہیں۔ یہ خبریں جعلی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ویڈیو حقیقت میں کہاں کی ہے اور کیا واقعی ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون سعودی ارب پتی کاروباری شخصیت ہیں؟ اور کیا انہوں نے اپنے ذاتی ڈرائیور سے شادی کی ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے؟ لیکن سب سے پہلے ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون جنھیں ساہو بنت عبداللہ المحبوب کا نام دیا جا رہا ہے، ان کے متعلق سامنے آنے والے دعوؤں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے متعلق ایک دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کا نام ساہو بنت عبداللہ المحبوب ہے جو دراصل ایک سعودی ارب پتی کاروباری شخصیت ہیں اور سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کاروبار کی مالکن ہیں اور ان کی دولت کی مجموعی مالیت 8 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

کئی سوشل میڈیا ویب سائٹس کے مطابق ساہو بنت عبداللہ المحبوب متعدد رہائشی املاک کے ساتھ ساتھ مدینہ اور مکہ مکرمہ میں کئی ہوٹلوں کی بھی مالکن ہیں اور ان میں سے کئی مقدس مقامات کے قریب واقع ہیں جن سے وہ یومیہ کثیر دولت کماتی ہیں۔ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ خاتون دوسرے ممالک میں بھی کئی عمارتوں کی مالکن ہیں۔

ہم نے انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں ساہو بنت عبداللہ المحبوب کا نام سرچ کیا، تاہم ان کے حوالے سے اگر کوئی خبر سرچ انجنز میں نظر آئی تو وہ صرف اور صرف مذکورہ وائرل ویڈیو ہی ہے۔ کیا ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا اصلی نام وہی ہے جس سے انھیں سوشل میڈیا پر پکارا جا رہا ہے؟

24 دسمبر 2020 کو ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو کے مطابق یہ خاتون کوئی ارب پتی کاروباری شخصیت نہیں بلکہ یاسمین بنت مشعل السدری ہیں۔

کیا ویڈیو میں نظر آنے والے شخص واقعی سعودی خاتون کے پاکستانی ڈرائیور ہیں؟ سوشل میڈیا پر اس طرح کے دعوے ضرور کیے جا رہے ہیں کہ وہ سعودی امیر زادی کے ذاتی ڈرائیور ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

ہماری اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مقامی میڈیا میں کسی سعودی ارب پتی خاتون کی اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کی کوئی خبر نشر/شائع نہیں کی گئی ہے۔ جہاں تک دلہا کے پاکستانی اور سعودی امیر زادی کے ذاتی ڈرائیور ہونے کا تعلق ہے، اس بارے میں کوئی قابلِ بھروسہ حقائق و تفصیلات نہیں مل سکے۔

دلہا کو ویڈیو میں عربی زبان بولتے سنا جا سکتا ہے، ہو سکتا ہے کہ وہ عرب ملک کے شہری ہوں یا یہ بھی امکان ہے کہ اگر وہ پاکستانی ہیں تو انہوں نے کسی عرب ملک میں قیام کے دوران عربی زبان سیکھ لی ہو۔

کئی سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ سعودی عرب یا کسی دوسرے عرب ملک میں منعقد ہونے والی ایک عام شادی کی تقریب ہے اور کسی منچلے نے غلط کیپشن کے ساتھ اسے شئیر کر دیا ہے جو اس کے وائرل ہونے کا سبب بنی ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top