Home / اہم خبریں / اساتذہ کی ترقیاں اور اے سی آرز کب آن لائن ہوں گی؟صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مرادراس نے بڑا اعلان کردیا
اساتذہ کی ترقیاں اور اے سی آرز کب آن لائن ہوں گی؟صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مرادراس نے بڑا اعلان کردیا

اساتذہ کی ترقیاں اور اے سی آرز کب آن لائن ہوں گی؟صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مرادراس نے بڑا اعلان کردیا

لاہور۔۔اساتذہ کی ریٹائرمنٹ، لیو اور تبادلوں کو آن لائن کردیاگیا، ترقی کو یکم اگست اور اے سی آرز کو 31 دسمبر 2021 تک آن لائن کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں ، چھٹی اور ریٹائرمنٹ کے عمل کو آن لائن کردیا۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تبادلے ، لیو اور ریٹائرمنٹ آن لائن ہونے سے 5 لاکھ اساتذہ مستفید ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ محکمہ سکول ایجوکیشن اساتذہ کے لئے مزیدآسانیاں پیداکرنےکی کوشش کررہا ہے۔


مراد راس نے کہا کہ اساتذہ کی ترقی کو یکم اگست 2021 سےاور اساتذہ کی اے سی آر کو 31 دسمبر تک آن لائن کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے لئے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں تاکہ وہ صرف بچوں کی پڑھائی پر توجہ دیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top