Home / اہم خبریں / اسلام آباد۔۔کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے چار نوجوان جاں بحق،چاروں نوجوان مانسہرہ سے اینٹی نارکوٹکس کا جاب ٹیسٹ دینے آرہے تھے
اسلام آباد۔۔کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے چار نوجوان جاں بحق،چاروں نوجوان مانسہرہ سے اینٹی نارکوٹکس کا جاب ٹیسٹ دینے آرہے تھے

اسلام آباد۔۔کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے چار نوجوان جاں بحق،چاروں نوجوان مانسہرہ سے اینٹی نارکوٹکس کا جاب ٹیسٹ دینے آرہے تھے

اسلام آباد۔۔۔اسلام آباد کی سری نگرہائی وے پر وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے  مانسہرہ سے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ٹیسٹ دینے کیلئے آنے والے 4  نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کا مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے جس میں  کشمالہ طارق کے بیٹے کو نامزد کیا گیا ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں  وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروٹوکول کی تیز رفتارگاڑیوں نے سگنل توڑا۔

جاں بحق نوجوانوں کی مانسہرہ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیزرفتارگاڑیوں کے قافلے نےچارگھروں کے چراغ گل کردیے،  سیکٹرجی الیون میں تیز رفتارچارگاڑیوں کے قافلےنے سگنل توڑا اوردوسری سمت سے آتی ہوئی گاڑی اور موٹرسائکل پرچڑھ دوڑیں۔

ایک گاڑی میں وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق کے شوہرملک وقاص جبکہ دوسری میں انکا بیٹا موجود تھا۔

واقعے کے بعد ملک وقاص کے فیاض دین نامی ڈرائیورنے خود کوگرفتاری کیلئے پیش کیا،  واقعہ میں جاں بحق افراد کی شناخت انیس ، فیصل ،حیدراور فاروق کے نام سے کی گئی جن کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top