Home / اہم خبریں / بائیس کروڑ عوام میں سے کورونا ویکسین 10 کروڑ افراد کو لگے گی،وزیراعظم کے مشیرصحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے وجہ بتادی
بائیس کروڑ عوام میں سے کورونا ویکسین  10 کروڑ افراد کو لگے گی،وزیراعظم کے مشیرصحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے وجہ بتادی

بائیس کروڑ عوام میں سے کورونا ویکسین 10 کروڑ افراد کو لگے گی،وزیراعظم کے مشیرصحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے وجہ بتادی

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے بتایا کہ پاکستان میں تکنیکی اعتبارسے ویکسین 10 کروڑ افراد کو لگ سکتی ہے اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہماری ترجیح ہیں۔

پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور اس حوالے تقریب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہوئی۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بذریعہ ویڈیو تقریب میں شروع ہوئی۔ کورونا ویکسین سب سے پہلے اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کو لگائی گئی۔

آج 40 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی اور آئندہ دنوں میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد لوگ ویکسین لگوا سکیں گے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تھا کہ پہلی کھیپ میں ملنے والی 5لاکھ ویکسین صرف رجسٹرڈ افراد کوہی لگائے جاسکیں گے۔

ویکسین 18سال سے اوپر کے افراد کولگائی جائے گی۔ رواں سال کے آخر تک 70فیصد اہل افراد کے لیے ویکسین فراہم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سائنوفارم قابل بھروسہ ویکسین ہے اور 86 فیصد تک کارگرثابت ہوسکتی ہے۔ ویکسین لگنے کے بعد بخار اوربازو میں درد محسوس ہوگا۔

ویکسینیشن کے بعد 30 منٹ مریض کی نگہداشت بھی کی جائے گی۔ کسی پیچیدگی کی صورت میں ایمرجنسی میں منتقل کیا جائے گا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top