Home / اہم خبریں / بازار میں پلاسٹک کے انڈے اور گھی فروخت ہو رہا ہے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چئیرمین نے بڑا دعویٰ کردیا
بازار میں پلاسٹک کے انڈے اور گھی فروخت ہو رہا ہے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چئیرمین نے بڑا دعویٰ کردیا

بازار میں پلاسٹک کے انڈے اور گھی فروخت ہو رہا ہے،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چئیرمین نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد: چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ بازار میں پلاسٹک کے انڈے اور گھی فروخت ہو رہا ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مشتاق احمد خان کی سربراہی میں ہوا۔ سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ وزارت کمیٹی کی 227 ہدایت پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہے اور بیوروکریسی کے رویے میں تبدیلی نہیں لائی نہیں جا سکتی۔

پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ( پی ایس کیو سی اے) کے حکام نے بتایا کہ 23 کمپنیوں کے پانی کے نمونے غیر معیاری پائے گئے ہیپں اور 5 کمپنیوں کے یونٹس بند کیے گئے ہیں جبکہ 18 کمپنیوں کے سیلنگ پوائنٹس کو بند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی پی سی آر ڈبلیو آر کے ساتھ موبائل سیمپلنگ کرتے ہیں اور 7 بڑے شہروں میں پانی کی سیمپلنگ کی گئی ہے۔

پی ایس کیو سی اے حکام نے کہا کہ کارروائی کے بعد کمپنیاں نام تبدیل کر کے دوبارہ کام شروع کر دیتی ہیں۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ ہم پانی کی کوالٹی چیک نہیں کر سکتے تو باقی 61 چیزوں کا کیا کریں گے۔ بازار میں تو پلاسٹک کے انڈے اور گھی فروخت ہو رہا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top