Home / اہم خبریں / تحریک انصاف کے 25 ایم این ایز ہمارے رابطے میں ہیں،پیپلزپارٹی رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا
تحریک انصاف کے 25 ایم این ایز ہمارے رابطے میں ہیں،پیپلزپارٹی رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف کے 25 ایم این ایز ہمارے رابطے میں ہیں،پیپلزپارٹی رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 25 ایم این ایز ہمارے رابطے میں ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مکرزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب یہ حکومت آئی توسب سے پہلا بحران پیدا ہوا، ملک معاشی طور اور سیاسی طور پرختم کردیا گیا، کل رات عوام پرپیٹرول بم گرادیا گیا، 50 لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں تونہیں دی، البتہ ادارے بند کئے گئے اور پشاورسے کراچی تک گھر مسمارکئے جارہے ہیں، جب کہ بنی گلہ کومستقل کیا گیا، کہتے تھے چھوٹی کابینہ بناؤں گا اور سب سے بڑی بنادی۔

فیصل کریم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کرپشن سے پاک پاکستان بنانے جارہے تھے، کرپشن میں ملک کوآگے کردیا، براڈشیٹ بھی اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، نیب کے اوپر ایف آئی آر ہے، کرائے کے ترجمان کہتے ہیں یہ مدینے کی ریاست بنائیں گے کیا اس طرح بنائیں گے۔


رہنما پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی لیکن تحریک انصاف کے 25 ایم این اے ہمارے رابطے میں ہیں، سلیکٹرز ان پر سے ہاتھ ہٹھا دیں تو ایک ہفتے میں ان کی حکومت ختم ہوگی، سلیکٹرز سیاستدانوں کو سیاست کرنے دیں۔ استعفوں سے پیچھے نہیں ہٹھے ہمارے استعفیٰ ایٹم بم ہیں، جو بھی پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے اس پر عمل کریں گے، ہم سے وہ این آر او مانگ رہے ہیں ہم دے نہیں رہے ہیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top