Home / اہم خبریں / تھرپارکر،سرکاری اسپتال عملے کی بے حسی،خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دے دیا
تھرپارکر،سرکاری اسپتال عملے کی بے حسی،خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دے دیا<br>

تھرپارکر،سرکاری اسپتال عملے کی بے حسی،خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دے دیا

کراچی: سندھ کے پسماندہ ضلع تھرپارکر میں سرکاری اسپتال کے عملے کی بے حسی کے باعث حاملہ خاتون نے کھلے میدان میں بچے کو جنم دے دیا ہے، خرم شیر زمان نے سوشل میڈیا پر سندھ سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شيرزمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تھرپارکر کے علاقے “چیلہار” میں انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو شیئر کی ہے، خرم شیر زمان کے مطابق چیلہار میں حاملہ خاتون کو اسپتال سے باہر نکال دیا گیا، خاتون نے اسپتال کے میدان میں بچےکو جنم دیا۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں کے لیےایمبولینس نہیں،حاملہ خواتین کی اسپتال میں بندش ہے، خود بیمارہوں تو ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں گھربلالیتے ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کےظالم حکمران منصوبوں پر اپنےخاندانوں کے نام لگاتےہیں جبکہ سندھ کے حکمران سسکتی،تڑپتی عوام کامذاق اڑارہےہیں، سندھ کوذاتی جاگیر سمجھ کر”ٹین پرسنٹ” کے پیروکاروں نےلوٹا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top