Home / اہم خبریں / رابی پیرزادہ کا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو خراج تحسین،خوبصورت پورٹریٹ بنالیا
رابی پیرزادہ کا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو خراج تحسین،خوبصورت  پورٹریٹ بنالیا

رابی پیرزادہ کا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو خراج تحسین،خوبصورت پورٹریٹ بنالیا

لاہور: سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیر زادہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ان کا خوبصورت پورٹریٹ بنا کر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رابی پیر زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ہاتھ سے بنائی گئی آرمی چیف کی پینٹنگ شیئر کی اور کہا میں نے اس پینٹنگ سے ہمارے آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیاہے، میری دعا ہے کہ آپ صحت و تندرستی اور ایمان سے بھرپور لمبی زندگی گزاریں۔

انہوں نے ٹویٹ میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کاش میں یہ آرٹ ورک آپ کو بطور تحفہ پیش کر سکتی۔میرے والد آرمی آفیسر تھے، اس لیے میرے دل میں فوج کی عزت بہت زیادہ ہے، ان کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت ہماری آزادی، خود مختاری ، امن اور سلامتی قائم ہے
آخر میں انہوں نے @OfficialDGISPR کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top