Home / اہم خبریں / سرکاری سکول چھوڑ جانے والے بچوں میں جنوبی پنجاب کا ایک ضلع صوبے بھر میں پہلے نمبر پر،مذکورہ ضلع میں ایک سال کے دوران 22 ہزار بچے سکول چھوڑ گئے

سرکاری سکول چھوڑ جانے والے بچوں میں جنوبی پنجاب کا ایک ضلع صوبے بھر میں پہلے نمبر پر،مذکورہ ضلع میں ایک سال کے دوران 22 ہزار بچے سکول چھوڑ گئے<br><br>

سرکاری سکول چھوڑ جانے والے بچوں میں جنوبی پنجاب کا ایک ضلع صوبے بھر میں پہلے نمبر پر،مذکورہ ضلع میں ایک سال کے دوران 22 ہزار بچے سکول چھوڑ گئے

لاہور۔۔۔صوبہ بھر میں سرکاری سکول چھوڑ جانے والے چھ لاکھ بچوں میں رحیم یار خان پہلے نمبر پر رہا جبکہ ضلع لاہور دوسرے نمبر پر رہا

ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری سکول چھوڑ جانے والے بچوں میں ڈسٹرکٹ میں رحیم یار خان پہلے نمبر پر رہا، صوبہ بھر میں سکول چھوڑ جانے والے طلبا میں زیادہ تعداد لڑکوں کی ہے، رحیم یار خان میں 22 ہزار اور لاہور میں 18 ہزار سے زائد بچے سکول چھوڑ گئے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے باعث چھ لاکھ طلبا سکول چھوڑ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دس لاکھ بچوں کے داخلوں کا ہدف دے رکھا ہے، مذکورہ ہدف آئندہ پانچ ماہ کے دوران مکمل کیا جائے گا، لاہور کے سکولوں میں اس وقت سوا چھ لاکھ طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں۔

دوسری جانب جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی نے سرکاری سکولوں میں دس لاکھ نئے بچوں کا داخلہ زمینی حقائق کے برعکس قرار دے دیا، کہتے ہیں داخلوں کیلئے نئے سکول بنانے کے ساتھ 77 ہزار اساتذہ، 3 ہزار سربراہ اور ہزاروں درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کی جائے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top