Home / اہم خبریں / سکول کھلتے ہی طلباسے7 ماہ کی چھٹیوں کا ایف ٹی ایف وصول کرنے کی شکایت،محکمہ سکولز ایجوکیشن کوئی فیصلہ نا کرسکا
سکول کھلتے ہی طلباسے7 ماہ کی چھٹیوں کا ایف  ٹی ایف وصول کرنے کی شکایت،محکمہ سکولز ایجوکیشن کوئی فیصلہ نا کرسکا

سکول کھلتے ہی طلباسے7 ماہ کی چھٹیوں کا ایف ٹی ایف وصول کرنے کی شکایت،محکمہ سکولز ایجوکیشن کوئی فیصلہ نا کرسکا

لاہور۔۔۔کورونا کے باعث سرکاری سکولوں میں چھٹیوں کے باوجود طلباء سے سات ماہ کی یکمشت فیس وصول کی جانے لگی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی چھٹیوں کی فیس وصولی یا عدم وصولی کے حوالے سےحتمی فیصلہ نہ کرسکا،سات ماہ کی یکمشت فیس وصول کیے جانے پر والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کے باعث سرکاری سکولوں میں گزشتہ 7 ماہ سے چھٹیوں کے باوجود بیشتر سکولز میں فروغ تعلیم فنڈ وصول کیا جانے لگا،والدین کا کہناتھا کہ گزشتہ 7 ماہ کا یکمشت ایف ٹی ایف وصول کیا جا رہا ہے،بچوں سے سابقہ چھٹیوں کی فیس وصول کرنا بلاجواز ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیس سےمتعلق حتمی فیصلہ نہ کرسکا،سکول سربراہان واضح احکامات نہ ملنے کے باعث ابہام کا شکار ہیں،سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا تھا کہ فیسوں کی عدم وصولی کے حوالے سے معاملہ زیر غور ہے،ایک دو روز میں فیسیں عدم وصولی سےمتعلق احکامات جاری کر یں گے۔ والدین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کی فیس معاف کی جائے بصورت دیگر وہ اپنے بچوں کو سکول سے ہٹالیں گے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top