Home / اہم خبریں / سکول کھلتے ہی کورونا کے خوفناک وار شروع،پنجاب کے سکولوں سے 209 اساتذہ وطلبہ کے کورونا کیسز رپورٹ
سکول کھلتے ہی کورونا کے خوفناک وار شروع،پنجاب کے سکولوں سے  209 اساتذہ وطلبہ کے کورونا کیسز رپورٹ

سکول کھلتے ہی کورونا کے خوفناک وار شروع،پنجاب کے سکولوں سے 209 اساتذہ وطلبہ کے کورونا کیسز رپورٹ

لاہور۔۔پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں اساتذہ وطلباء میں کورونا کیسسز کی تعداد 209 پر پہنچ گئی، لاہور کے سکولوں میں 16 کیس مثبت رپورٹ ہوئے جبکہ تین سکولوں کو زائد کیس رپورٹ ہونے پر سیل کیا گیا۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں اساتذہ وطلباء میں کورونا کیسسز کی تعداد 209 پر پہنچ گئی۔مذکورہ کیسز سرکاری ونجی سکولوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اساتذہ وطلباء میں کورونا کے مثبت آنے کی ریشو اعشاریہ 6 فیصد رہی ہے۔لاہور میں اب تک سرکاری سکولوں سے 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔زیادہ کیسز طالب علموں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور میں اب تک 10 طلبا اور 5 اساتذہ اور ایک کلرک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایجوکیشن لاہور کے مطابق ابھی تک شہر میں تین سکولوں سے زائد کیسز رپورٹ ہونے پرانھیں سیل کیا جاچکاہے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا مزید 59 افراد کی جان لے گیا۔اموات کی تعداد 12ہزار سے تجاوز کر گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 37 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی، ملک میں 265 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں32 ہزار 149 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ملک میں اب تک کورونا سے 5 لاکھ 55 ہزار 511 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں 5 لاکھ 11 ہزار 502 افراد صحت یاب ہوئے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top