Home / اہم خبریں / عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال کرانے پر ٹرمپ کے داماد جیرڈکشنر نوبیل انعام کے لیے نامزد
عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال کرانے پر ٹرمپ کے داماد جیرڈکشنر نوبیل انعام کے لیے نامزد

عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال کرانے پر ٹرمپ کے داماد جیرڈکشنر نوبیل انعام کے لیے نامزد

واشنگٹن،۔۔۔عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کروانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی وکیل نے سابق صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور ان کے ایک ساتھی کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کردیا۔

جیرڈ کشنر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی حکومت میں ان کے خصوصی مشیر بھی تھے۔

جیرڈ کشنر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں اور وہ آرتھوڈوکس یہودی ہیں۔

جیرڈ کشنر کے آباؤ و اجداد یورپی تھے اور ان کے پڑدادا ہولوکاسٹ کے متاثرین میں تھے، ہولو کاسٹ جنگ عظیم دوئم کے دوران اس وقت جرمنی کے ڈکٹیٹر و چانسلر ایڈولف ہٹلر کی جانب سے یہودیوں کے مبینہ قتل عام کو کہا جاتا ہے۔

جیرڈ کشنر اور ان کے مشرق وسطیٰ سے متعلق خصوصی مشیر ایوی برکووٹز کو عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کروانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی قانون دان نے انہیں دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل رہنے والے اور یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم دینے والے قانون دان ایلان درشووٹز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے مشیر کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

وکیل نے دونوں افراد کو عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان اگست سے دسمبر 2020 کے درمیان ہونے والے (ابراہم معاہدوں) (Abraham Accords) میں نمایاں کردار ادا کرنے پر نامزد کیا۔

’ابراہم معاہدے‘ اسرائیل کے عرب ممالک متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین، سوڈان اور مراکش کے درمیان ہونے والے امن معاہدوں کو کہا جاتا ہے، ان معاہدوں میں امریکی حکومت نے ثالث کا کردار ادا کیا اور امریکا کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے داماد اور ان کے ایک مشیر نے اہم کردار ادا کیا۔

مذکورہ معاہدوں کے تحت عرب ممالک نے پہلی بار عرب سرزمین پر قابض ملک فلسطین کو تسلیم کرنے سمیت ان سے سفارتی تعلقات بحال کیے۔

’ابراہم معاہدوں‘ میں کردار ادا کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی وکلا ٹیم میں شامل وکیل ایلان درشووٹز نے جیرڈ کشنر اور ان کے مشیر ایوی برکووٹز کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرتے ہوئے نوبیل کمیٹی آف نارویجن کو خط لکھ دیا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top