Home / اہم خبریں / غریب مالیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اور اظہارعقیدت کے طور پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کامجسمہ بنایا،کہانی کا دوسرارخ سامنے آگیا
غریب مالیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اور   اظہارعقیدت کے طور پر  شاعر مشرق علامہ محمد اقبال  کامجسمہ بنایا،کہانی کا دوسرارخ سامنے آگیا

غریب مالیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اور اظہارعقیدت کے طور پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کامجسمہ بنایا،کہانی کا دوسرارخ سامنے آگیا

لاہور۔۔۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مالی مشتاق بھٹی نے دعویٰ کیا کہ مجسمے کو بنانے کے لیے سرکار نے کوئی فنڈز نہیں دیے، ان لوگوں نے پارک میں پڑے پتھروں، لکڑیوں اور دیگر ملبے کی مدد سے مجسمہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال پارک میں اقبال کی کوئی چیز نہیں تھی، اس لیے مالیوں نے اظہار عقیدت کےطور پر شاعر مشرق کا مجسمہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مجسمے کو بنانے میں پارک میں آنے والے دیگر افراد نے بھی ان کی مالی مدد کی، تاہم مجسمے بنانے میں حکومت کے کوئی پیسے خرچ نہیں کیے گئے۔

مشتاق بھٹی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مجسمے کو حال ہی میں نہیں بلکہ گزشتہ سال ہی نصب کیا گیا تھا اور لوگوں نے 14 اگست 2020 کو بھی اس مجسمے کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور سب لوگ خوش تھے۔

انہوں نے مجسمے پر ہونے والی تنقید پر کہا کہ چوں کہ مجسمے کو غیر تربیت یافتہ لوگوں نے بنایا تو اس میں ضرور خامیاں ہوں گی لیکن ان لوگوں نے جان بوجھ کر مجسمے کو بدصورت نہیں بنایا۔

علاقہ اقبال کے مجسمے پر تنقید کے بعد جب مجسمے کو نصب کرنے کا دوسرا رخ سامنے آیا تو درجنوں سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف معذرت کی بلکہ غیر تربیت یافتہ مالیوں کے کام کی تعریف بھی کی۔

تاہم کئی افراد نے سوال اٹھایا کہ اگر مذکورہ مجسمے کو مالیوں نے ہی بنایا تھا تو اس کا ذکر پہلے ہی کیوں نہیں کیا گیا اور پھر دو عہدیداروں کو معطل کیوں کیا گیا اور مجسمے کو نصب کیے جانے کے حوالے سے تفتیشی کمیٹی کیوں بنائی گئی؟

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top