Home / اہم خبریں / فلائٹ اسٹیورڈ کے دو دن بعد پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس بھی کینیڈا میں لاپتہ ہوگئی
فلائٹ اسٹیورڈ کے دو دن بعد پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس بھی کینیڈا میں لاپتہ ہوگئی

فلائٹ اسٹیورڈ کے دو دن بعد پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس بھی کینیڈا میں لاپتہ ہوگئی

کراچی: قومی ائیرلائن پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس کینیڈا سے لاپتا ہوگئی۔

نجی چینل کے مطابق قومی ائیرلائن کی ائیر ہوسٹس پرواز پی کے 797 پر کراچی سے ٹورنٹو پہنچی تھی لیکن ائیر ہوسٹس نے ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے لیے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔


ترجمان پی آئی اے نے ائیرہوسٹس کے لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون فضائی میزبان سے متعلق کینیڈاکی امیگریشن اور ائیر پورٹ اتھارٹی کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ائیر ہوسٹس پرکینیڈامیں مبینہ شہریت لینے کے لیے سلپ ہونے کا شبہ ہے، سی ای او پی آئی اے نے نوٹس لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پی آئی اے کا ایک فلائٹ اسٹیورڈ کینیڈا میں لاپتا ہوا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top