Home / اہم خبریں / فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں،اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں،اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں،اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہمارے کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے اور کسی قسم کی سیاست کے ساتھ ہمارا تعلق نہیں ہے، قیاس آرائیاں کرنے والوں سے پھرکہوں گا کہ فوج کوسیاست میں مت گھسیٹیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس داخلی وخارجی سلامتی کا بڑا فریضہ ہےجسے بہ خوبی ادا کررہے ہیں، بغیرشواہد اورتحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کو بھی سوٹ نہیں کرتا لہٰذا اس قسم کی قیاس آرائیوں کو بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں کمنٹس کرنے والوں کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لےآئیں، دکھا دیں کون کس کو کال کررہا ہے،کس سے بات کررہا ہے، اس طرح کی کوئی چیز نہیں ہورہی ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top