Home / اہم خبریں / قصور میں 80 سالہ بزرگ نے 75 سالہ خاتون سے شادی کر لی،دعوت ولیمہ میں اہل محلہ کی شرکت
قصور میں 80 سالہ  بزرگ نے 75 سالہ خاتون سے شادی کر لی،دعوت ولیمہ میں اہل محلہ کی شرکت

قصور میں 80 سالہ بزرگ نے 75 سالہ خاتون سے شادی کر لی،دعوت ولیمہ میں اہل محلہ کی شرکت

قصور۔۔ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی گاؤں منوریاں میں 80 سالہ شخص عطر خاں میئو نے 75 سالہ خاتون نذیراں بی بی سے شادی کر لی۔

بارات میں قریبی عزیزوں نے شرکت کی جبکہ ولیمہ کی تقریب میں اہل محلہ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔

خاتون کی 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جبکہ شوہر کا انتقال ہوچکا ہے۔ نذیراں بی بی کا کہنا ہے کہ میرے بچے میری دیکھ بحال نہیں کرتے ہیں جبکہ میری 4 پوتیاں بھی ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ میرا خاوند کئی سال قبل فوت ہو چکا ہے۔ اب میں نے عطر خاں میئو کے ساتھ شادی کی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔

شادی کرنے والے مرد کی اہلیہ بھی وفات پاچکی ہے جس میں سے اسکے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top