Home / اہم خبریں / محکمہ سکولزایجوکیشن کا صوبہ بھرمیں انصاف آفٹرنون سکول پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ،کن سکولوں میں ہوگا،پرائمری،ایلیمنٹری سکولز میں کونسی کلاسز ہوں گی؟جانیے
محکمہ سکولزایجوکیشن کا صوبہ بھرمیں انصاف آفٹرنون سکول پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ،کن سکولوں میں ہوگا،پرائمری،ایلیمنٹری سکولز میں کونسی کلاسز ہوں گی؟جانیے

محکمہ سکولزایجوکیشن کا صوبہ بھرمیں انصاف آفٹرنون سکول پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ،کن سکولوں میں ہوگا،پرائمری،ایلیمنٹری سکولز میں کونسی کلاسز ہوں گی؟جانیے

لاہور۔۔۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے 800 سکولوں میں انصاف آفٹر نون سکول پروگرام شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، اس پروگرام میں لاہور کے 58 سکولوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرح خواندگی میں اضافے اور بچوں کی سکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کیلئے انصاف آفٹر نون پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی، پروگرام کے تحت صوبے کے 800 سکولوں میں آفٹرنون کلاسز شروع کی جائیں گی، ان میں لاہور کے 58 سکولوں کو شامل کیا گیا ہے۔


پروگرام کے مطابق پرائمری سکولوں میں سہ پہر کے اوقات میں ایلیمنٹری کلاسز کا آغاز کیا جائے گا، ایلیمنٹری سکولز میں سہ پہر کے اوقات میں ہائی کلاسز ہوں گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق انصاف آفٹر نون پروگرام کے ذریعے کم بجٹ میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے سکولوں میں 3 لاکھ 84 ہزار بچوں کے داخلوں کا ہدف دے دیا، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو مذکورہ داخلوں کا ہدف 5 ماہ میں حاصل کرنا ہوگا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top