Home / اہم خبریں / مشکوک ٹرانزیکشن کیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری کو بڑا ریلیف دے دیا
مشکوک ٹرانزیکشن کیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری  کو بڑا ریلیف  دے دیا

مشکوک ٹرانزیکشن کیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدرآصف علی زرداری کو بڑا ریلیف دے دیا

اسلام آباد: مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

عدالت نے ساڑھے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں طبی بنیادوں پر ان کی مستقل ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو انہیں گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔

دوران سماعت نیب پر اسیکیوٹر نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ اس کیس میں ابھی ریفرنس فائل نہیں ہوا، معاملہ انوسٹی گیشن کے مرحلے میں ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہر کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیتے ہیں۔

جسٹس محسن اخترکیانی کا کہنا تھا کہ نیب کا یہ سوال بنتا ہے کہ آصف علی زرداری کو ملک سے باہر نہیں جانا چاہیے۔ جعلی اکائونٹس کے مرکزی کیس میں چارج ثابت نہ ہوا تو اس میں بھی نہیں ہو سکے گا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top