Home / اہم خبریں / نیب سمیت کسی کا باپ بھی میرا احتساب نہیں کرسکتا،مولانا فضل الرحمن
نیب سمیت کسی کا باپ بھی میرا احتساب نہیں کرسکتا،مولانا فضل الرحمن

نیب سمیت کسی کا باپ بھی میرا احتساب نہیں کرسکتا،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ نیب سمیت کسی کا باپ بھی ان کا احتساب نہیں کر سکتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد آکر بیٹھیں گے اور وہاں دھرنا ہوگا، ایسا نہیں کہ آئے اور چلے جائیں گے، ہم بھرپورمظاہرہ کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ سمیت سب اپوزیشن جماعتیں دھرنے پرمتفق ہیں، دھرنے کے بعد آئندہ کے اقدامات کی حکمت عملی بنائیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ نیب سمیت کسی کا باپ بھی میرا احتساب نہیں کر سکتا، سن 88 سے پارلیمنٹ میں ہوں، آج تک اسلام آباد میں ایک جھونپڑی بھی نہیں بنا سکا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم اداروں کے لیے ہمیشہ ڈھال بنے ہیں، ہمیں ضرورت نہیں کہ کسی سے خفیہ مذاکرات کریں، میری یا پی ڈی ایم کی کسی سے خفیہ بات چیت نہیں ہو رہی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top