Home / اہم خبریں / وزیراعظم نے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا،کوروناویکسین کسی تفریق کے بغیر لگائی جائے گی،عمران خان
وزیراعظم نے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا،کوروناویکسین کسی تفریق کے بغیر لگائی جائے گی،عمران خان

وزیراعظم نے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا،کوروناویکسین کسی تفریق کے بغیر لگائی جائے گی،عمران خان

اسلام آباد۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ چین نے 5 لاکھ ویکسین فراہم کی ہے، ویکسین تمام صوبوں میں شفاف طریقے سے تقسیم ہورہی ہے، سب سے پہلے فرنٹ لائن ورکرزکوویکسین لگائی جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ نے دیگرممالک کے مقابلے میں پاکستان پرکرم کیا ہے، ہمیں اس کا شکرادا کرنا چاہیے، اللہ کےشکرکے ساتھ ایس او پیزپرعمل کرنا چاہیے، کورونا کیسزمیں کمی آرہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوروناویکسین کسی تفریق کے بغیر لگائی جائے گی، ویکسین کے لیے ترجیحات متعین کردی ہیں،کورونا ابھی ختم نہیں ہوا احتیاط کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ کل تمام صوبائی دارالحکومتوں میں ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top