Home / اہم خبریں / ٹیلی گرام: دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی،ٹک ٹاک دوسرے نمبر پر
ٹیلی گرام: دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی،ٹک ٹاک دوسرے نمبر پر

ٹیلی گرام: دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی،ٹک ٹاک دوسرے نمبر پر

‘ٹیلی گرام’ دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی،گزشتہ دنوں واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی سامنے آئی تھی جس کے بعد صارفین کی جانب سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کرکے اس کی متبادل ایپس کا استعمال کرنا شروع کر دیا گیا تھا۔

اب حال ہی میں موبائل ایپ کی درجہ بندی کرنے والی کمپنی سینسر ٹاور کی جانب سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ ماہ یعنی جنوری میں موبائل چیٹ ایپلی کیشن ٹیلی گرام دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 میں ٹیلی گرام دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے جسے 63 ملین صارفین کی جانب سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔
اگر ٹیلی گرام ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین کی تعداد کا موازنہ گزشتہ سال یعنی جنوری 2020 سے کیا جائے تو اس میں 3.8 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب جنوری 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس میں دوسرے نمبر پر ٹک ٹاک اور تیسرے نمبر پر سگنل ایپ آئی ہے۔

علاوہ ازیں سب سے زیادہ ڈاؤن کی جانے والی ایپس کی فہرست میں چوتھے نمبر پر فیس بک اور پانچویں نمبر پر واٹس ایپ شامل ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top