Home / اہم خبریں / پی ایس ایل کے نئے سانگ نے شائقین کرکٹ کو پھر مایوس کردیا،کڑی تنقید،شائقین نے ایک بار پھر علی ظفر سے امیدیں باندھ لیں
پی ایس ایل کے نئے سانگ نے شائقین کرکٹ کو پھر مایوس کردیا،کڑی تنقید،شائقین نے ایک بار پھر علی ظفر سے امیدیں باندھ لیں

پی ایس ایل کے نئے سانگ نے شائقین کرکٹ کو پھر مایوس کردیا،کڑی تنقید،شائقین نے ایک بار پھر علی ظفر سے امیدیں باندھ لیں

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا ترانہ ریلیز ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتا رہا جس میں شائقین کرکٹ نے بھرپور تنقید کی اور گلوکار علی ظفر سے نیا گانا ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے آفیشل اینتھم ’گروو میرا‘ ریلیز کردیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ شائقین کرکٹ کو یہ زیادہ پسند نہیں آیا۔

رواں سال کا ترانہ فوک گلوکارہ نصیبو لعل، گلوکارہ آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ اسٹارز ینگ اسٹنرز نے گایا تاہم مداحوں نے پی ایس ایل کا اب تک کا بدترین ترانہ قرار دیدیا۔

خیال رہے پاکستان سپر لیگ کے پہلے دوسرے اور تیسرے ایڈیشنز کے ترانے’’اب کھیل کر دکھا‘‘، ’’اب کھیل جمے گا‘‘ اور ’’دل سے جان لگا دے‘‘گلوکار علی ظفر نے گائے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top