Home / اہم خبریں / ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کی کورونا ویکسینیشن،سندھ بازی لے گیا،3 روز میں ساڑھے 7 ہزار ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن،پنجاب چند سو تک محدود
ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کی کورونا ویکسینیشن،سندھ بازی لے گیا،3 روز میں ساڑھے 7 ہزار ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن،پنجاب چند سو تک محدود<br>

ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کی کورونا ویکسینیشن،سندھ بازی لے گیا،3 روز میں ساڑھے 7 ہزار ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن،پنجاب چند سو تک محدود

کراچی۔ سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن سست روی کا شکار ہوگئی۔

لاہور کے میو اسپتال میں اب تک صرف 17 ، سروسز اسپتال میں 45 اورجناح اسپتال میں صرف 78 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

جنرل اسپتال میں اب تک ویکسینیشن شروع ہی نہیں کی جاسکی۔صوبہ کے دیگر بڑے شہروں فیصل اباد،ملتان اور راولپنڈی میں بھی کورونا ویکسینیشن کا عمل انتہائی سست رفتاری کا شکار ہے۔ملتان کے نشتر اسپتال میں بھی چند ہیلتھ ورکرز کو ہی ویکسین دی جاسکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں صرف 199  ہیلتھ ورکرزکی ویکسینیشن کی گئی۔

بلوچستان میں صرف 97 افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگائی گئی۔ اس حوالے سے  سندھ میں تین روز کے دوران سب سے زیادہ 7 ہزار 349 ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن  کی گئی۔

سندھ میں 64 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

بلوچستان میں صرف 97 افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگائی گئی۔ اس حوالے سے  سندھ میں تین روز کے دوران سب سے زیادہ 7 ہزار 349 ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن  کی گئی۔

سندھ میں 64 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top