Home / اہم خبریں / کورونا وائرس چین سے پھیلنے کے شواہد نہیں ملے،عالمی ادارہ صحت
کورونا وائرس چین سے پھیلنے کے شواہد نہیں ملے،عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس چین سے پھیلنے کے شواہد نہیں ملے،عالمی ادارہ صحت

بیجنگ: کرونا کی ابتدا اورپھیلاؤ کے حوالے سے تحقیق کرنے والے عالمی ادارۂ صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ انہیں ووہان کی گوشت منڈی اور لیبارٹری سے وائرس پھیلنے کے کوئی ثبوت اور شواہد نہیں ملے۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے حوالے سے تحقیق کرنے والی ڈبلیو ایچ او کی ٹیم میں شامل روسی ڈاکٹر ولادی میر دید کوف نے کہا کہ کرونا وائرس کے ووہان کی گوشت کی منڈی سے پھوٹنے کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملا البتہ ایسا ممکن ہے کہ وائرس یہاں پیدا ہوا ہو۔

انہوں نے کرونا کی جڑ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ووہان کی گوشت منڈی میں وبا کی روک تھام کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے، جس کو دیکھ کرکہا جاسکتا ہے کہ وائرس ووہان میں اگر پیدا بھی ہوا تو وہاں سے پھیلا نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ووہان وائرولوجی انسٹی ٹیوٹ لیبارٹری سے بھی کرونا پھیلنے کے کوئی شواہد نہیں ملے کیونکہ لیبارٹری تمام ضروری سامان سے لیس ہے، وہاں سے کسی وائرس کے پھوٹنے کا تصور کرنا بہت مشکل ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top