Home / اہم خبریں / کورونا کا شکار بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبعیت بگڑگئی،لندن کے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ منتقل
کورونا کا شکار بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبعیت بگڑگئی،لندن کے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ منتقل<br>

کورونا کا شکار بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبعیت بگڑگئی،لندن کے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ منتقل

لندن۔۔۔۔ بانی متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) الطاف حسین کورونا کا شکار ہوگئے جہاں  انہیں حالت تشویشناک ہونے پر ’’برنیٹ اسپتال‘‘ کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

وہ تین ہفتے قبل کورونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کیے گئے تھے، انگریزی اخبار دی نیوز کے مطابق اسپتال کے عملے نے تصدیق کی کہ بانی ایم کیوایم آئی سی یو میں ہیں اس لیے اسپتال کسی بھی شخص کو ان سےملنے کی اجازت نہیں دے سکتا، اور نہ ہی ان کی فیملی کا کوئی شخص مل سکتا ہے۔

اتوار کے دن بانی ایم کیو ایم کا ایک آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا گیاتھا جس میں نہایت کمزور آواز میں کہا گیا ہے کہ’’میں آئی سی یو میں ہوں میرے لئے دعا کریں‘‘۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ میں گزشتہ 20 دن سے اسپتال میں ہوں اور اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں کی وجہ سے یہ پیغام بھیج رہا ہوں۔ 

انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی بھی تلقین کی۔

دریں اثنامتحدہ قومی موومنٹ (لندن) ذرائع نے بتایا کہ تین ہفتے پہلے بانی ایم کیو ایم بیمار ہوئے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ بعد ازاں کی حالت بگڑنے پر اسپتال داخل کردیا گیا ان کو وینٹلیٹر پر رکھنا پڑا جس کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آئی تاہم اب ان کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top