Home / اہم خبریں / گالف کارڈرائیوکرتے زخمی ہونیوالی مریم نوازکی صاحبزادی اسپتال سے گھرمنتقل،ڈاکٹرزکا آرام کا مشورہ
گالف کارڈرائیوکرتے زخمی ہونیوالی مریم نوازکی صاحبزادی اسپتال سے گھرمنتقل،ڈاکٹرزکا آرام کا مشورہ

گالف کارڈرائیوکرتے زخمی ہونیوالی مریم نوازکی صاحبزادی اسپتال سے گھرمنتقل،ڈاکٹرزکا آرام کا مشورہ

لاہور۔۔۔حادثے کا شکار ہونے والی مریم نواز کی بیٹی مہر النساء کو گھر منتقل کر دیا گیا

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹی مہرالنساء گزشتہ روز گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔


مہر النساء کے سر میں چوٹ آئی تھی اور اسپتال میں ان کے سر کی سرجری بھی کی گئی تھی لیکن طبیعت بہتر ہونے کے بعد مریم نواز کی صاحبزادی کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال جاتی امراء سے گھر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مہرالنساء کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں کچھ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top