Home / اہم خبریں / یوم یکجہتی کشمیر،ملتان کے گورنمنٹ کالج سول لائنز میں تقریب،مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن واستحکام کیلئے ضروری ہے،پرنسپل،پروفیسر حیدرعباس گردیزی
یوم یکجہتی کشمیر،ملتان کے گورنمنٹ کالج سول لائنز میں تقریب،مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن واستحکام کیلئے ضروری ہے،پرنسپل،پروفیسر حیدرعباس گردیزی

یوم یکجہتی کشمیر،ملتان کے گورنمنٹ کالج سول لائنز میں تقریب،مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن واستحکام کیلئے ضروری ہے،پرنسپل،پروفیسر حیدرعباس گردیزی

ملتان۔۔۔یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے ملتان کے گورنمنٹ کالج سول لائنز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کالج پرنسپل پروفیسر سیدحیدرعباس گردیزی نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی وائس پرنسپل پروفیسرخلیق الزماں تھے،تقریب میں کالج اساتذہ،سٹاف ممبران سمیت طلباوطالبات کی بھی کثیرتعداد نے شرکت کی،اس موقع پر طلبا وطالبات نے یوم کشمیرکے حوالے سے تقاریرکیں اورٹیبلوزپیش کیے،شعبہ ماس کمیونیکشن کے طلبہ یاسر اورحسان کی پرفارمنس کو سراہا گیا۔تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسرسیدحیدرعباس گردیزی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن واستحکام کیلئے ضروری ہے،پوری پاکستانی قوم حق خوداردیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،کشمیریوں کو بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے،پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی بھرپور سفارتی واخلاقی حمایت جاری رکھے گا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دو جوہری ممالک ہیں جو کسی صورت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے،کشمیرکا مسئلہ استصواب رائے سے حل کرکے دونوں ممالک امن،ترقی اور خوشحالی کا سفر آگے بڑھاسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں جاری کرفیواور پابندیوں کے باعث وہاں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں،عالمی برادری کو کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج سول لائنز پروفیسر خلیق الزماں نے کہا کہ یوم کشمیر منانے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں تک اس پیغام کو پہنچانا ہے کہ وہ اس جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ اساتذہ،طلبہ سمیت پاکستانی قوم کے تمام طبقات کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورحق خودارادیت کے ان کے جائز مطالبے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ کئی دہائیوں سے لڑرہے ہیں،عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس خطے کی دن بہ دن بگڑتی صورتحال کو نوٹس لے اورکشمیریوں کو ان کا چھینا گیا حق واپس دلانے میں کردار ادا کرے

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top