Home / اہم خبریں / اسی سالہ سابق وفاقی وزیر کی 21سالہ لڑکی سے شادی کی تصاویر وائرل،سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل
اسی سالہ سابق وفاقی وزیر  کی 21سالہ لڑکی سے شادی کی تصاویر وائرل،سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

اسی سالہ سابق وفاقی وزیر کی 21سالہ لڑکی سے شادی کی تصاویر وائرل،سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

سابق وفاقی وزیر افتخار گیلانی کے اپنی عمر سے 59 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

80 سالہ سابق وفاقی وزیر افتخار گیلانی کی 21سالہ لڑکی سے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں اور صارفین نے تبصے شروع کردیے، جہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سابق وزیر کی اپنی عمر سے 59 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرنے پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا وہیں بہت سے افراد نے شادی کرنے پر مبارکباد دی۔

سابق وزیر افتخار گیلانی پہلے سے شادی شدہ ہیں جس سے ان کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جب کہ دوسری شادی کی تصاویر گزشتہ 2 دن سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں تاہم انہوں نے شادی کب کی اس حوالے سے سابق وزیر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔


واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر افتخار گیلانی 18 جولائی 1940 کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے جب کہ بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت میں وزیر قانون بنے، 2011 میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تاہم 2012 میں ن لیگ میں شامل ہوگئے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top