ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا بڑھتی عمر کے حوالے سے کہنا ہے کہ بڑھاپا بالی ووڈ میں اداکاراؤں کے لیے خوفناک تصور کیاجاتا ہے۔
کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے حسن کے دیوانے بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں، تاہم حسن اور جوانی ہمیشہ نہیں رہتی اسی پر بات کرتے ہوئے کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ بڑھاپا ناگزیر ہے جو آکر رہتا ہے۔ تاہم اسے ہندی فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کے لیے خوف کی علامت سمجھاجاتا ہے۔ مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے کہ اگرآپ بڑھاپے کو قبول نہیں کرتے تو یہ آپ کے لیے خوف کی علامت ہوسکتا ہے۔