لاہور۔۔۔سرکاری سکولوں کے سیکڑوں اساتذہ کے لئے خوشخبری،2015اور2017 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ریگولر کر دیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کو ریگولر کیا۔
تفصیلات کے مطابق عرصہ داراز سے کنٹریکٹ پر سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کوسکول کھلتے ہی خوش خبری مل گئی،2015اور2017 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو ریگولر کر دیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کو ریگولر کیا۔181 پی ایس ٹی، 43 ایس ای اساتذہ کے مستقلی کے آرڈرز جاری کردیے
کنٹریکٹ پر بھرتی پی ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ 14 کے آرڈرزجاری کئے جبکہ کنٹریکٹ پربھرتی ایس ای اساتذہ کے گریڈ 15 کے آرڈرز جاری ہوئے، ریگولر ہونےوالے اساتذہ اپنے سابقہ سکولوں میں ذمہ داریاں جاری رکھیں گے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کےمستقلی کے آرڈز جاری کردیئے۔