اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون کو ہیک کر لیا گیا ہے جسے کچھ عناصر مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہیک ہوجانے والے موبائل سے آ نے والے پیغامات کو جھوٹا اور بے مقصد ہونے کی بنا پر نظر انداز کیا جائے۔