لاہور۔۔۔پنجاب کے سرکاری کالجوں میں نئے مضامین پڑھائے جائیں گے۔ نئے تعلیمی سال سے 10 نئے مضامین شروع کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔
مارکیٹ کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے نئے مضامین پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی فارمیسی، فوڈ نیوٹریشن، سافٹ ویئر سمیت 10 مضامین کی تیاری پر کام جاری ہے۔ ابتدائی طور پر مذکورہ مضامین لاہور کے کالجز میں متعارف کروائے جائیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن نے نئے مضامین کی تجویز محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو بھجوا دی۔ ایچ ای سی کی حتمی منظوری کے بعد نئے مضامین نافذ ہوں گے۔
‘