تونسہ(اپڈیٹس پی کے)وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزردارکے والد محترم سردار فتح محمد بزدارعارضہ قلب کے باعث تونسہ اسپتال میں انتقال کرگئے ،انا للہ وانا الیہ راجعون،،
مرحوم کی نمازجنازہ 4بجے سہ پہرتونسہ میں اور شام 7بجے آبائی گاؤں بارتھی میں ادا کی جائے گی۔سردار فتح محمدبزردار تین بارممبر پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں اور وہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے والد ہیں۔
مرحوم کو دل کے دورہ کے باعث تونسہ کے اسپتال میں لایا گیا لیکن وہ جانبرنا ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔
وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی شخصیات نے وزیراعلی پنجاب کے والدمحترم کے انتقال پرگہرے دکھ ورنج کا اظہار کیا ہے۔