Home / اہم خبریں / وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ
وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا چوبیس نکات پر مشتمل ہے۔ جس کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث کی جائے گی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کریں گے۔ عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ ایجنڈے پر موجود معمول کی کارروائی معطل کر کے تحریک عدم اعتماد پر بحث کرآئی جائے گی۔

رولز کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد کم سے کم 3 دن تک ایوان میں بحث ہوگی۔ رولز کے مطابق بحث کو سات دن تک جاری رکھنا اسپیکر کی صوابدید پر منحصر ہے۔ اس سے پہلے ایجنڈا میں وقفہ سوالات اور ایک توجہ دلاو نوٹس ہوگا۔ مشیر پارلیمانی امور الیکشن ایکٹ ترمیمی (دوسری ترمیم) بل ایوان میں پیش کریں گے۔

مشیر پارلیمانی امور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کریں گے۔ اپوزیشن کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ عمران خان اب وزارت عظمی کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Advertisement

Scroll To Top