Home / اہم خبریں / پنجاب،ماہ رمضان میں تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری
پنجاب،ماہ رمضان میں تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری

پنجاب،ماہ رمضان میں تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری

لاہور۔۔۔ماہِ رمضان میں سکولوں کے نئے اوقات کار ہوں گے، سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اوقات کار جاری کردیے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےجاری کیے گئے نئے اوقات کار کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں میں چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی، جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔


ڈبل شفٹ سکول صبح سوا سات بجے لگیں گے، چھٹی سوا گیارہ بجے ہوگی۔ سیکنڈ شفٹ میں سکول ساڑھے گیارہ بجے لگیں گے،چھٹی ساڑھے تین بجے ہوگی، جبکہ ڈبل شفٹ میں جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ 2 بجے لگے گی، اور پانچ بجے چھٹی ہوگی۔

قبل ازیں رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کی تجویز سامنے آئی تھی۔تجویز میں بوائز سکول صبح آٹھ بجے لگائے جانے اورچھٹی ساڑھے بارہ بجے کرنے پر غور کیا گیا۔ گرلز سکول ساڑھے سات بجے لگیں گے، چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Advertisement

Scroll To Top