Home / اہم خبریں / آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوتی نظر نہیں آرہی،سینئر صحافی نے بڑی دعویٰ کردیا
آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوتی نظر نہیں آرہی،سینئر صحافی نے بڑی دعویٰ کردیا

آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوتی نظر نہیں آرہی،سینئر صحافی نے بڑی دعویٰ کردیا

کراچی۔۔سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا ہے موجودہ صورت حال کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کو اپنی شکست سے زیادہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے تکلیف ہے۔

نجی چینل کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کل کی وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو دیکھیں تو انہوں نے ہارس ٹریڈنگ پر بہت بات کی۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم اس حکومت کے ساتھ جانا نہیں چاہتے تھے ہمیں ان کی طرف بھیجا گیا، اسی طریقے سے بلوچستان میں کیا ہوا، دوسرے علاقوں میں کیا ہوا، ق لیگ ان کے ساتھ کیسے آئی اور اس کے بعد پچھلے ایک سے ڈیڑھ سال سے ق لیگ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور کس طریقے سے ان کے کیس فائل کر دیے گئے، تو ہارس ٹریڈنگ میرے حق میں ہو تو وہ ٹھیک اور اگر میرے خلاف ہو تو ہو خراب ہو جاتی ہے۔

سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک تو ہارس ٹریڈنگ کسی بھی طریقے سے ہو وہ ٹھیک نہیں ہے، اور اگر منحرفین کی بات کی جائے تو اس میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو تحریک انصاف کے بنیادی لوگوں میں شامل ہیں، وہ آج بھی ناراض ہیں جن کی وجوہات کبھی جاننے کی کوشش ہی نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا خدا کے لیے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا چھوڑ دیں، اگر کوئی غدار ہے تو اس کے خلاف کوئی کیس رجسٹر کریں اور انکوائری کرائیں، لیکن صرف الزامات در الزامات اور اسے آرٹیکل 5 اور آرٹیکل 6 کی جنگ نہ بنائیں۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ آج گراؤنڈ پر صورت حال یہ ہے کہ عمران خان صاحب اکثریت کھو چکے ہیں، عمران خان کو اسے قبول کرنا چاہیے، اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو آپ کا نام تاریخ میں اچھے لفظوں میں نہیں آئے گا۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Advertisement

Scroll To Top