Home / اہم خبریں / ۔’’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘ پر مزاحیہ فلم بنانے کا آغاز،عیدالفطر پر ریلیز ہوگی
۔’’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘ پر مزاحیہ فلم بنانے کا آغاز،عیدالفطر پر ریلیز ہوگی

۔’’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘ پر مزاحیہ فلم بنانے کا آغاز،عیدالفطر پر ریلیز ہوگی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بولے گئے غلط جملے ’’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘ پر اب ٹیلی فلم بنائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طنز ومزاح سے بھرپور ٹیلی فلم کانپیں ٹانگ رہی ہیں عید الفطر کے موقع پر نجی ٹیلی ویژن پر نشر کی جائے گی۔ مزاحیہ ٹیلی فلم میں مرکزی کردار کے طور پر اداکار اعجاز اسلم، اداکارہ صاحبہ ریمبو اور حنا دل پذیر جلوہ گر ہوں گی۔

فلم میں مظہر معین ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ پروڈکشن کی ذمے داری زیشان خان نے اٹھائی ہے۔ ’’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘ کی کہانی ایک خاتون کی گرد گھومتی ہے جو امیر ہونا چاہتی ہے لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعد ازاں وہ ایسے مرد سے شادی کرلیتی ہے جو بیواؤں میں رقوم تقسیم کرتا ہے۔
اداکارہ صاحبہ ریمبو نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم کا اسکرپٹ تھامے ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ بھی ’’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘ میں کام کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے آٹھ مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں حکومت کے خلاف مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، دراصل وہ کہنا چاہتے تھے کہ اسلام آباد کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Advertisement

Scroll To Top