Home / اہم خبریں / عمران خان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جانشین ہیں،اداکار شان کا دعویٰ
عمران خان شہید ذوالفقار علی بھٹو  کے جانشین ہیں،اداکار شان کا دعویٰ

عمران خان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جانشین ہیں،اداکار شان کا دعویٰ

پاکستانی فلم سٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ عمران خان، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جانشین ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شان شاہد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جانشینوں پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بھٹو ایک سوچ اور نظریے کا نام تھا۔ بھٹو کے جانشین وہ کاغذ کو جوڑنے کی کوشش میں ہیں جو بھٹو نے عالمی طاقتوں کے سامنے پھاڑ دیا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اب بھٹو کی وہ سوچ گھر بدل چکی ہے اور عمران خان اس سوچ کا جانشین ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات اس وقت سے ہی عمران خان سے اظہار یکجہتی کر رہی ہیں جب عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Advertisement

Scroll To Top