Home / اہم خبریں / مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ،پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمگین ہیں،عمران خان
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ،پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمگین ہیں،عمران خان

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ،پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمگین ہیں،عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصیٰ میں دوران نماز جمعہ اسرائیلی فوج نے حملہ کیا، مسجد الاقصیٰ مسلمانوں کے لیے تیسرا بڑا مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصیٰ پر حملے سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے دل غمگین ہیں۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آج مسجدالاقصیٰ پر اسرائیلی حملے میں 152 فلسطینی زخمی ہوئے اسرائیلی افواج نے300 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ عبادت گزاروں پر قابل مذمت حملہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے حالیہ چند ہفتے میں اسرائیلی افواج نے درجنوں فلسطینیوں کا قتل عام کیا اسرائیلی افواج نےمشرقی یروشلم ودیگرعلاقوں میں فلسطینیوں کو زخمی کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سےفلسطینی علاقوں میں تشددکی مذمت کرتےہیں۔

قبلہ اول پر ایک بار پھر صیہونی فورسز نے حملہ کر دیا اور نمازیوں پر گولیاں برسادیں، فائرنگ اور شیلنگ سے 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی حکام نے بتایا کہ صیہونی فورسز نے ایک بار پھر مسجد اقصہ پر حملہ کردیا، صیہونی فورسز جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوئی اور نمازیوں پر براہِ راست گولیاں چلادیں۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Advertisement

Scroll To Top