Home / اہم خبریں / پری میچور ریٹائرمنٹ پالیسی اساتذہ کیلئے درد سر بن گئی،ہزاروں درخواستیں مسترد
پری میچور ریٹائرمنٹ پالیسی اساتذہ کیلئے درد سر بن گئی،ہزاروں درخواستیں مسترد

پری میچور ریٹائرمنٹ پالیسی اساتذہ کیلئے درد سر بن گئی،ہزاروں درخواستیں مسترد

پچپن سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی پالیسی اساتذہ کیلئے درد سر بن گئی، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پری میچور ریٹائرمنٹ کیلئے قواعد و ضوابط کیخلاف جمع کروائی گئی ہزاروں درخواستیں مسترد کردیں۔

اساتذہ نئی حکومتی پالیسی کے باعث پریشان ہوگئے ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئی پالیسی کے تحت ہزاروں اساتذہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ اساتذہ نے نئے رولز کے متعلق آگاہی نہ رکھتے ہوئے پری میچور ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں جمع کروائی تھیں، قواعد و ضوابط کے مطابق اساتذہ 55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ پالیسی پر پورا نہیں اترے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اساتذہ کو فوری نوکری پر حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے، ایجوکیشن اتھارٹیز نے بھی اساتذہ کی درخواستیں مسترد ہونے پر انہیں حاضر ہونے کا حکم دے دیا ۔

About admin

اپنا پیغام دیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Advertisement

Scroll To Top